Ad
Thursday, December 28, 2017
1700 سال پرانا غرق شہر دریافت
قدیم دور کا یہ _تاریخی_شہر_بیائی 1700 سال قبل آتش فشاں پھٹنے کے بعد 400 میٹر زمین کے نیچے دب گیا تھا۔
روم ۔۔
قدیم روم کا شہر بیائی 1700 سال قبل سمندر میں غرق ہو گیا تھا۔ جسے اب ماہرین آثار قدیمہ نے دریافت کر لیا ہے اور اس کے متعلق ایسے انکشافات کئے ہیں کہ ہر سننے والا خدا کے قہر سے ڈرے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ شہر اٹلی کے مغربی ساحل پر موجود تھا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ قدیم روم میں عیش و عشرت اور بدکاری کا گڑھ تھا۔
ماہرین کے مطابق 1700سال قبل اس علاقے میں موجود آتش فشاں پھٹا اور زمین 400 میٹر دھنس گئی جس سے سمندر کا پانی آگے بڑھا اور اس شہر سمیت دھنسنے والے پورے علاقے کو اپنے اندر غرق کر دیا۔
غوطہ خوروں کی ایک ٹیم _خلیج_آف_نیپلز میں سمندر کی تہہ میں موجود اس شہر تک گئی ہے اور وہاں سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر لائی ہے ۔ ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر میں لگے متعدد مجسمے آج بھی صحیح سلامت موجود ہیں جن میں ایک برہنہ خاتون کا مجسمہ بھی شامل ہے ۔
تصاویر بنانے والی ٹیم کے رکن انٹونیوبسیلو کا کہنا تھا کہ اس شہر کی سڑکیں، دیواریں، پچی کاری سے مزین عالیشان عمارتوں کے فرش اور دیگر چیزیں آج بھی حیران کن طور پر بہترین حالت میں موجود ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
”مکھن نکالتے نکالتے پاکستانیوں نے مداہنی سے ایٹم بم بنا لیا،سابق سی آئی اےچیف پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے پر کیسے ماتم مناتا رہا؟“
پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ اور پنجاب یونیورسٹی میں 1965سے 1969تک کوانٹم فزکس پڑھانے والے ریاض محمدخان نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام بارے چن...





No comments:
Post a Comment