Ad

Sunday, December 24, 2017

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پاک فضائیہ کو ایسا طیارہ مل گیا کہ جان کر ہی دشمن کو دن میں تارے دکھائی دینے لگیں گے

کامرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جے ایف 17 تھنڈر کے نئے ماڈل جے ایف 17 بی کو پاک فضائیہ نے اپنے بیڑے میں شامل کر لیا ہے۔ ایک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے ملک کے فضائی دفاع کے حوالے سے ایک اور شاندار سنگ میل عبور کر لیا ہے، پاکستانی فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر کے نئےماڈل جے ایف 17بی کو اپنے فضائی بیڑے میں شامل کر لیا ہے۔ جے ایف 17 بی طیارے کو پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ طیارہ ایندھن بھی انتہائی کم استعمال کرے گا، اس طیارے کو فضائی بیڑے کا حصہ بنانے سے قبل چین میں اس کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کی گئی۔ طیارے کی شمولیت سے پاکستان کا دفاعی نظام مزید مضبوط ہو گیا ہے جبکہ بین الاقوامی خریداروں نے بھی اس طیارے کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

No comments:

Post a Comment

”مکھن نکالتے نکالتے پاکستانیوں نے مداہنی سے ایٹم بم بنا لیا،سابق سی آئی اےچیف پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے پر کیسے ماتم مناتا رہا؟“

پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ اور پنجاب یونیورسٹی میں 1965سے 1969تک کوانٹم فزکس پڑھانے والے ریاض محمدخان نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام بارے چن...