اس کے بنائے گئے عظیم الشان شہروں اور عمارات کا کیا ہو گا؟
کیا زمین ہمارے بغیر رہ پائے گی؟
حقیقت یہ ہے کہ ہمارے بغیر زمین زیادہ اچھی رہے گی۔ مائنڈ ویئر ہاؤس نامی ایک ادارے نے اس عجیب منظرنامے پر ایک دلچسپ وڈیو بنائی ہے اور دکھایا ہے کہ چاہے یہ کیسا ہی خوفناک اور افسوسناک کیوں نہ لگتا ہو لیکن زمین انسانوں کے بغیر ایک زیادہ بہتر مقام ہو گی۔ اگر انسان اچانک زمین سے غائب ہو جائے تو کیا ہو گا؟
#_آئیے_دیکھتے_ہیں۔۔۔
۔۔۔۔
#_24_سے_48_گھنٹے_بعد
• بجلی چلی جائے گی
• نیوکلیئر پاور پلانٹس انرجی - سیونگ موڈ پر چلے جائیں گے
• ہوا سے چلنے والی پون چکیاں اس وقت تک چلتی رہیں گی جب تک انہیں گھومنے کے لیے مزید چکنائی کی ضرورت نہیں رہے گی۔
• سولر پینلز بھی اس وقت تک کام کرتے رہیں گے جب تک ان پر اتنی دھول جمع نہ ہو جائے جو ان کو ناکارہ بنا دے۔ ایک اندازے کے مطابق 4 گرام فی مربع میٹر ریت یا مٹی سولر پینل کی کارکردگی کو 40 فیصد تک کم کردیتی ہے۔
• بجلی دنیا بھر میں تقریباً تمام ہی مقامات پر بند ہو جائے گی، سوائے ان مقامات کے جو ہائیڈرو الیکٹرک اسٹیشنوں سے چلتے ہیں، کیونکہ انہیں زیادہ وقت لگے گا۔
#_3_دن_بعد
• زیر زمین ریلوے میں پانی بھر جائے گا۔ پانی کو سب ویز میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پمپ لگائے جاتے ہیں۔ شاید ہی عام افراد کو اس کا اندازہ ہوتا ہو کہ صرف نیو یارک میں ہی ایک عام دن میں 13 ملین گیلن پانی نکالا جاتا ہے۔
#_10_دن_بعد
• ہمارے پالتو جانوروں پر برا وقت شروع ہو جائے گا۔ گھر میں بند جانور تو بھوک اور پیاس سے مر ہی جائیں گے۔
• وہ جانور جنہیں ہم کھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ گائے مرغی وغیرہ، بھی مر جائیں گے۔
• وہ جانور جو قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہو جائیں گے، یا تو مارے جائیں گے یا دوسرے جانوروں کو ماریں گے۔ یعنی بقا ایک جنگ کا آغاز ہو جائے گا۔ چھوٹے کتے اور بلیاں وہ پہلے جانور ہوں گے جو دوسرے جانوروں کی ہاتھوں مریں گے جبکہ بڑے کتے اپنی ٹولیاں بنا لیں گے۔
#_ایک_مہینے_بعد
• نیوکلیئر پاور پلانٹس ٹھنڈا رکھنے کے لیے پانی کا استعمال کرتے ہیں، یہ پانی آبی بخارات میں تبدیل ہو جائے گا جس سے اتنے بڑے دھماکے ہوں گے جو چرنوبل اور فوکوشیما میں بھی نہیں ہوئے۔
• اس کے نتیجے میں لاکھوں جانور مارے جائیں گے۔
• البتہ زمین مجموعی طور پر باآسانی اور کہیں جلدی اس آلودگی سے چھٹکارا پالے گی۔
#_ایک_سال_بعد
• سیٹیلائٹ، مصنوعی سیارچے اور وہ جو کچھ بھی ہم نے خلا میں بھیجا ہے، بالآخر گرنا شروع ہو جائے گا۔ آسمان پر ٹوٹتے ستاروں جیسا یہ بڑا خوبصورت منظر ہوگا، بس دیکھنے والا کوئی انسان نہیں ہوگا۔
#_25_سال_بعد
• ہماری سڑکیں اور فٹ پاتھ سبزے اور ہریالی میں دب جائیں گے، جو اس کی تہہ سے ابھرتے ہوئے اس پر اپنا قبضہ جما لے گی۔
• ہوا کہیں زيادہ صاف ہو جائے گی۔
• دبئی اور لاس ویگاس جیسے شہرائی صحر ریت تلے دب جائیں گے۔
• فطرت کا ڈیرہ ہر جگہ ہوگا، ہر اس چیز پر جو ہم نے بنائی ہے۔
#_300_سال_بعد
• ایفل ٹاور گر جائے گا۔
• سان فرانسسکو کا مشہور گولڈن گیٹ پل بھی تباہ ہو جائے گا۔
• ہر وہ چیز جو فولاد اور دھاتوں سے بنی ہے، پرزے پرزے ہو جائے گی کیونکہ ان عمارات اور تعمیرات کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے کوئی انسان صدیوں سے موجود نہیں۔ اس لیے یہ زنگ لگنے سے ختم ہو جائیں گے۔
• دلدلی علاقے بحال ہو جائیں گے اور ان علاقوں میں ہر طرف پرندوں کا راج ہوگا۔
• انسانوں کے بغیر بحری زندگی بھی خوب پھلے پھولے گی۔ مچھلیوں خاص طور پر وہیل کی آبادی کئی گنا بڑھ جائے گی۔
#_500_سال_بعد
• کسی جدید شہر کا نام و نشان تک باقی نہیں بچے گا۔
#_10_ہزار_سال_بعد
• کرۂ ارض پر انسانوں کی آخری نشانی صرف وہ پتھروں کے مجسمے اور تعمیرات رہ جائیں گی جو ہم نے تخلیق کیں۔ جیسا کہ اہرام مصر، دیوار چین یا امریکا کا مشہور ماؤنٹ رشمور۔ یعنی امریکی صدور کے یہ دیوہیکل مجسمے بغیر دیکھ بھال کے ہزاروں سالوں تک موجود رہیں گے۔
#_50_ملین_سال_بعد
• اب زمین پر انسانوں کی واحد "نشانی" صرف پلاسٹک کی بوتلیں اور شیشوں کے ٹکڑے حصے رہ گئے ہیں۔
#_100_ملین_سال_بعد
• بالآخر پلاسٹک کی بوتلوں اور شیشے کے ٹکڑوں کا بھی خاتمہ ہوگیا۔
#_300_ملین_سال_بعد
• اس زمین پر ہماری کوئی نشانی اب باقی نہیں بچی۔ اگر کوئی اور مخلوق اس موقع پر ہمارے سیارے پر آتی ہے تو انہیں معلوم بھی نہیں ہوگا کہ ہم انسان بھی کبھی یہاں موجود تھے۔

No comments:
Post a Comment